جلال پور پیروالہ میں واقعہ ، 22سالہ شہناز نے زہر کھا لیا ، 23سالہ لطیف نے خود کو گولی مارلی
جلال پور پیروالہ (خصوصی رپورٹ)عنایت پور کی بستی حیات والا میں ناجائز تعلقات کے الزام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے دیور کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق 22 سالہ شہناز نے مبینہ طور پر زہر کھا کر، جبکہ 23 سالہ لطیف نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی صدر، ایس پی آپریشن اور ڈی ایس پی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہناز بی بی کا شوہر بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھابھی اور دیور خود پر مبینہ ناجائز تعلقات کے الزام کے باعث دلبرداشتہ تھے۔ خاتون کی مبینہ خودکشی کے بعد اس کے دیور لطیف نے بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔