کباڑ کے گودام میں آتشزدگی ، 3 بہن بھائی ہلاک

بند روڈ پر ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی، 8 بسیں جل کر تباہ 
لاہور(کرائم رپورٹر ) گلشن راوی کے علاقہ شبلی ٹائون بند روڈ پربھی بسوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 8 بسیں جل کر تباہ، قریبی گھروں کو نقصان پہنچا ۔ گلشن راوی کے علاقہ شبلی ٹائون بند روڈ پر بسوں کی ورکشاپ میں بھی اچانک بھڑکنے والی آگ نے وہاں رپئیرنگ اور مینٹیننس کیلئے کھڑی بسوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں 8 بسیں جل گئیں، دو بسوں کو بروقت ورکشاپ سے نکال لیا گیا، شدید آگ سے قریبی گھروں میں بھی اشیا جل کر راکھ ہو گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ورکشاپ میں ویلڈنگ کا کام کیا جارہا تھا اور اس دوران بس کے فوم میں آگ لگ گئی جس سے پوری ورکشاپ زد میں آگئی،اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا ، آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔