لاہور میں گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیل روڈ پر 2 ملی میٹر، گلبرگ اور لکشمی چوک میں 2.8 ملی میٹر، اپر مال میں 0.8 ملی میٹر، مغلپورہ اور تاجپورہ میں 0.4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 4.4 ملی میٹر، سگیاں میں 1.4 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 10.4 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 12.2 سے 15.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ شہر میں سب سے زیادہ مقدار ہے۔ اس کے علاوہ سمن آباد میں 7.8 ملی میٹر اور شادی پورہ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔بارش کے اثرات سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، مگر بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ آج بھی لاہور کے آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہا، اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے، اور ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر میں بادل برسنے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں بارش کی وجہ سے راہ گیروں کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔