سابق شامی صدربشار الاسد کے کزن اورسابق سکیورٹی چیف عاطف نجیب کیخلاف فرد جرم عائد

دمشق (آئی این پی )شام کے سابق صدربشار الاسد کے کزن اورسابق سکیورٹی چیف عاطف نجیب کیخلاف فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کیم طابق شام نے طویل عرصے تک حکمران رہنے والے بشار الاسد کے دور میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے خلاف عوامی سطح پر پہلی بارمقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے،جو خانہ جنگی کے آغاز کے 15 سال بعد ہو رہی ہے۔شام میں سابق صدراسد دور کیعہدیداروں کے خلاف پہلی عوامی عدالت کا آغاز ہوگیا ہے،بشار الاسد کے کزن اور سابق سکیورٹی چیف عاطف نجیب کیخلاف فردجرم عائد کردی گئی ہے،عاطف نجیب پر2011 کے احتجاج کے دوران سیکڑوں مظاہرین کی ہلاکت کا الزام ہے۔مقدمہ اسد دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اہم کیس قرار دیا جارہا ہے۔