جیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہے، اب اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا:ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی )سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیمزکومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، امریکی صدرٹرمپ نے سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم کا خیرمقدم کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں انصاف ہوگیا، جیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہے، جیمزکومے کو اب اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔