قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:مولانافضل الرحمن

 دشمن کی یہ جارحیت  بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:مولانا عبدالغفور حیدری
لاہور(خصوصی رپورٹر)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا بھارت نے جس بزدلی کا مظاھرہ کرتے ھوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ھے یہ بزدلی انکی تاریخ ھے۔ ھماری افواج بہادری کے ساتھ اسکا جواب دے رھی ھیں، پاکستانی قوم یک جان اور متحد ھوکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بزدل دشمن کی جانب سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کیا گیا، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسے بزدلانہ اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ دشمن کی یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی ہے۔ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے، اور ہماری افواج ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہم متحد ہیں، بیدار ہیں اور اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔