دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ کا جنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
    لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر معیز اور لانس نائیک جبران اللہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ان جوانوں کی لازوال قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،دشمن کے شر سے قوم کو محفوظ رکھنے کی خاطر ان بہادر جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کیا ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کے شہدا کے لواحقین اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔