جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ امن کمیٹی کے دفتر کے قریب پیش آیا۔ناصر خان کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک مکمل معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔