خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش شروع کی۔ ریسکیو انتظامیہ نے اب تک 4 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اس بم دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ مزید حملوں سے بچا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ملوث افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔