بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے گوادر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے 720 کلوگرام چرس برآمد کرکے پنجگورسے گوادر اور پھر تنزانیہ اور یمن کی طرف منشیات اسمگنگ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔کارروائی کے دوران منظم گروہ اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی ہوئی اے این ایف ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی، جیوانی کراس، گوادر کے قریب مشکوک ہینو ٹرک اور پراڈو گاڑی کو روکا ٹیم نے ٹرک اور پراڈو گاڑی کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 720 کلو گرامایکسپورٹ کوالٹی چرس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیاچرس گاڑی کے فرش میں مہارت سے چھپائی گئی تھی منشیات فروشوں کا نیٹ ورک یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔