افغانستان سے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
راولپنڈی(آئی این پی ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس(میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی