بین الاقوامی منشیات سمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد کر لی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدہ کیپسولز سے 230 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیاملزم کو ہسپتال منتقل کر کے منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئیعمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہیاے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کے انسداد کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہیاے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیاے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔