برائلر زندہ 18 روپے کلو مہنگا

برائلر کی قیمت 371 روپے پر پہنچ گئی، گوشت 590سے630روپے کلو فروخت کیا گیا، سبزیاں بھی مہنگی
 لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 18روپے اضافے سے 371روپے کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپیہ مزید اضافے سے 236روپے درجن کی سطح پر رہی۔تعطیل کے روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت 590سے630روپے کلو فروخت کیا گیا۔ادھر سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر کریک ڈا ئون نہ ہونے سے شہر کی اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر رہا ، مختلف بازاروں، گلی محلوں میں قائم دکانوں اور پھیری والوں نے سرکاری نرخنامے کے بجائے سبزیاں اور پھل اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کئے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت50روپے مقرر کی گئی ،تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 70روپے کلو فروخت کرتے رہے۔پیاز درجہ اول50کے بجائے70، درجہ اول دوم40کے بجائے60، ٹماٹر درجہ اول50کے بجائے70، درجہ دوم40کے بجائے60، لہسن دیسی نیا150کے بجائے 300، لہسن چائنہ350کے بجائے 480،ادرک 370کے بجائے 470،کھیرا فارمی50کے بجائے 80، بند گوبھی30کے بجائے 50،پھول گوبھی60کے بجائے80،شملہ مرچ50کے بجائے 80،بھنڈی185کے بجائے 260، کریلا80کے بجائے 120، لیموں 200کے بجائے 350،ٹینڈے دیسی200کے بجائے 280،ٹینڈیاں فارمی70کے بجائے 90،گھیا کدو60کے بجائے 80،پالک فارمی20کے بجائے40 جبکہ گھیا توری120کے بجائے 160روپے کلو تک فروخت کی گئی۔سیب ایرانی درجہ اول 310کے بجائے 500 ، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کے بجائے 550روپے، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 200کے بجائے 280، سیب سفید درجہ اول180کے بجائے 250، امرود درجہ اول150کے بجائے 200، آڑو درجہ اول240کے بجائے 380، گرما75کے بجائے 100،خربوزہ درجہ اول75کے بجائے 120، سٹرابری درجہ اول 80کے بجائے 140، تربوز40کے بجائے50 روپے کلو ،کیلا درجہ اول 240کے بجائے 380روپے درجن تک فروخت کیا گیا۔