زندہ برائلر 5روپے کلو مہنگا

لاہور( )شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے378روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپیہ اضافے سے312روپے درجن کی سطح پر رہی۔لاہور میں مختلف مقامات پر دکاندار خریداروں سے برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کرتے رہے ۔