لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں،رواں سال اب تک 15 لاکھ59 ہزار شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق7 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کر ائی، 3لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے،ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کر ایا، 75 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کئے، کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت60 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔