پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی،روکنے پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،عابد اور ظفر ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی صدر اوربدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ، بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ و متحرک رکن،شارع عام رابری،ہاؤس رابری ،ڈکیتی،نقب زنی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب ملزمان اشتہاری عابد علی اور ظفر اقبال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق زیر حراست ملزم عابد علی دوران انٹیروگیشن فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے لاہور شہر میں ناکہ بندی کی گئی تھی ۔دوران ناکہ بندی ستوکتلہ کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے دو موٹرسائیکل سوار4نامعلوم افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکلز سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو افراد موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے بعد از جامعہ تلاشی و پڑتال سی آر او ریکارڈ ہلاک ہونے والے دو موٹر سائیکل سوار کی شناخت عابد علی اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہلاک ہونے والے ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھیڈی ایس پی سی سی ڈی صدر رضوان منظورچیمہ کے مطابق ہلاک ملزمان نے صفایا نام سے منظم گینگ بنایا ہوا تھا جو کہ لاہور سمیت پنجاب کیمختلف شہروں میں واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔