مودی حکومت کے تحت ہونے والے حملوں کا انکشاف، بھارتی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا

مودی حکومت کے تحت ہونے والے حملوں کا انکشاف، بھارتی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا

ویب ڈیسک: بھارتی خاتون کا مودی حکومت پر سخت سوالات، پہلگام حملے کو سیاسی چال قرار دے دیا

بھارت میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر بھارتی خاتون نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں ہی تمام دہشتگرد حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 1999 کے کارگل جنگ، 2002 اور 2017 میں امرناتھ یاتریوں پر حملے، 2016 کے پٹھان کوٹ اور اڑی حملے، 2019 کے پلوامہ حملے اور حالیہ 2025 میں پہلگام حملہ، تمام مودی حکومت کے دوران ہی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار انتخابات کے قریب آتے ہی بھارت میں ایسے حملے کراتی ہے، اور اب جب کہ بہار انتخابات قریب ہیں، پہلگام حملہ کرایا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے، مگر کوئی بھی بھارت سے پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا۔بھارتی خاتون نے سوال کیا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے، وزیراعظم مودی نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کے بعد انہوں نے سیاسی تجزیہ کار کی بات کو تقویت دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام اور میڈیا اب مودی حکومت کے فریب میں نہیں آئیں گے اور سچ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔یہ بیان بھارتی عوام کی جانب سے مودی حکومت کی ناکامیوں پر بڑھتے ہوئے سوالات اور مودی کے اقدامات پر تنقید کا عکاس ہے۔