تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں:
کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئرویز TG 342،
کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ CA 946،
کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر OV 511،
کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال PF 143 اور PF 145،
کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال PF 123،
کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے PK 536۔
پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایئرلائنز نے مسافروں کو متبادل انتظامات اور اگلی دستیاب پروازوں سے آگاہ کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔