شبہ ہے پیوٹن جنگ روکنا نہیں چاہتے: صدرٹرمپ

 گذشتہ چند دنوں میں شہری علاقوں، شہروں اور قصبوں پر میزائل داغنے کی کوئی وجہ نہیں تھی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن جنگ روکنا نہیں چاہتے ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پیوٹن کے پاس گذشتہ چند دنوں میں شہری علاقوں، شہروں اور قصبوں پر میزائل داغنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ شاید وہ جنگ کو روکنا نہیں چاہتے، وہ صرف مجھے ساتھ لے کر چل رہے ہیں، اور ان سے بینکنگ یا ثانوی پابندیوں کے ذریعے مختلف طریقے سے نمٹنا ہوگا؟ بہت سے لوگ مر رہے ہیں۔