امریکااب کینیڈا کی سیکڑوں بلین ڈالرسالانہ کیساتھ مدد نہیں کرسکتا: صدرٹرمپ

 جو ہم ماضی میں خرچ کرتے تھے اب نہیں کریں گے، یہ صرف اس صورت معنی رکھتا ہے جب کینیڈا امریکا کی ریاست بن جائے
    واشنگٹن (یواین پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے انتخابات کے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو اپنی آزادی ترک کرنے اور امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کینیڈا 51ویں ریاست بن سکتا ہے،برسوں پہلے مصنوعی طور پر کوئی سرحد نہیں کھینچی گئی تھی۔تصور کریں کہ یہ کتنی شاندار سرزمین ہوگی۔ٹرمپ نے لکھا کہ حد کے بغیر مفت رسائی، تمام مثبت، کوئی منفی نہیں، بس جس طرح ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا اب کینیڈا کی سیکڑوں بلین ڈالر سالانہ کے ساتھ مدد نہیں کر سکتا جو ہم ماضی میں خرچ کرتے تھے اب نہیں کریں گے۔ یہ صرف اس صورت میں معنی رکھتا ہے جب کینیڈا امریکاایک ریاست بن جائے۔