ہمارے پاس پاکستان سے جنگ کرنے کی اہلیت ہے نہ صلاحیت:سابق بھارتی کمانڈو

 میزائل پاورہے نہ ڈرونز،نہ فضائی نہ بحری طاقت میںبرتری کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کرسکیں 
 نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارتی فوج کے ایک سابق کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کور کمانڈر نے کہاہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے ،ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکا کرتاہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سابقہ کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت،ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ، نہ ڈرونز ، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔ سابقہ بھارتی کور کمانڈر نے مزیدکہاکہ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا،جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں ، یک طرفہ نہیں۔