راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق جناح-XIII کامیابی کے ساتھ ترکیہ میں مکمل ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں پاک فوج اور ترک افواج نے شرکت کی، مشق کی سرگرمیاں انقرہ اور سپارٹا میں ہوئیں، مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لئے ۔بتایا گیا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا