چندی گڑھ میں کشمیری طلبا کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا
نئی دہلی (آئی این پی ) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلبا پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موہالی میں ہندئوں نے تعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا۔کشمیری طالبہ نے بتایا کہ ہندئوں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں، مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا، چندی گڑھ میں کشمیری طلبا کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ دہرادون میں ہندو رکھشک دل کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کشمیریوں کو وارننگ دی گئی۔ماہرین نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند ہندوں نے ثابت کر دیا کہ انھیں کشمیری نہیں کشمیر کی زمین پر قبضہ چاہیے۔