نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی انتہا پسند اور ہندو توا مودی حکومت کے مظالم کے نتیجے میں کشمیری طلبا عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ۔اس سلسلے میں بھارت میں زیرِ تعلیم کشمیری طلبہ کے حوالے سے تشویش ناک صورتحال سامنے آئی ہے۔بھارتی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عدم تحفظ اور مبینہ امتیازی سلوک کے باعث ریاست اتراکھنڈ میں کشمیری طلبہ کے داخلوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ میں کشمیری طلبہ کی تعداد تقریبا 6 ہزار سے کم ہو کر 2 ہزار رہ گئی ہے، جو کہ 67 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے