پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل منگل کو منایا جائے گا، دنیا بھر میں ہر سال انتیس اپریل کو یہ دن عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔دنیاکی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کے لیے رقص کیا جاتا ہے۔پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے، جبکہ بلوچ، سندھی رقص اور پنجابی بھنگڑوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔قوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی رقص کونسل نے 29 اپریل کو رقص کے عالمی دن کی حیثیت سے منانے کا فیصلہ کیا ۔