پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست کو منایا جائے گا

جہانیاں‘دلے والا(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن 19اگست منگل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں ،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسانی ہمدردی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔  انسانی ہمدردی  کے عالمی دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کی جانب سے مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔