پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا جائے گا

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا عالمی دن آج بروزہفتہ 8مارچ کو منایا جائے گا۔ا س دن کے حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،جلسے،جلوس،ریلیاں،مذاکرے اور اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ا س موقع پر خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے عزم کی تجدید کی جائے گی۔