کراچی:لوڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے علاقے میں معمولی جھگڑا جان لیوا لڑائی میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق دو کمسن بچوں کے درمیان لیڈو گیم کھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران 10 سالہ علی نے اپنے دوست ابوبکر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ ابوبکر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ ملزم بچے کی شناخت بھی 10 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے۔سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر قاتل علی کو گرفتار کرلیا ہے۔