تیز رفتار کار نے گلی میں کھیلتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کو کچل دیا

والدین غم سے نڈھال' ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی
 فیصل آباد (آن لائن) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں موسیٰ آباد میں تیز رفتار کار نے گلی میں کھیلتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کو کچل دیا' والدین غم سے نڈھال' ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ساہیانوالہ کے علاقہ لاہوریاں موسیٰ آباد کے رہائشی محمد رفیق کا ڈیڑھ سالہ بیٹا زین علی گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ گائوں کا نوجوان سلیم تیز رفتاری کیساتھ کار پر آیا اور بچہ کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ بچے کے جاں بحق ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔