لندن(آئی این پی )برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم اینٹیگا اور باربوڈا کے دورے پر مقامی گرائونڈ پر کرکٹ کھیلنے کے دوران وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے گر پڑے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اینٹیگا کے پگٹس کرکٹ گرائونڈ پر دورے کے دوران اینڈی برنہم نے لیجنڈری کرکٹر سر ویو رچرڈز سے ملاقات کی اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ اس دوران ایک خطرناک سنگل (رن)لینے کی کوشش میں وہ وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے توازن کھو بیٹھے اور زمین پر گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔