جاپان: آخری رسومات کی فیس سے بچنے کیلئے 2 سال تک باپ کی لاش چھپائے رکھنے والا شخص گرفتار

 ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں پولیس نے والد کی لاش 2 سال تک الماری میں چھپائے رکھنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی پولیس نے ایک 56 سالہ ریسٹورنٹ کے مالک نوبوہیکو سوزوکی کو باپ کی لاش دو سال تک الماری میں چھپائے رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق باپ کی آخری رسومات کی فیس سے بچنے کے لیے سوزوکی نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ اس کی لاگت برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ سوزوکی کے 86 سالہ والد کی موت جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔