ماسکو: روسی جنرل کو کار بم دھماکے میں ہلاک کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

 ماسکو ( آئی این پی )روس نے یوکرین کے حکم پر ماسکو کے باہر کار بم دھماکے میں روسی جنرل کو ہلاک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو نے اس سے قبل الزام عائد کیا تھا کہ جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے کے پیچھے کیف کا ہاتھ ہے۔ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یوکرین کے سپیشل سروسز ایجنٹ اگناٹ کوزین کو گرفتار کیا ہے، جویوکرین کا رہائشی تھا، اسی ملزم نے ماسکو خطے کے بالاشیکھا شہر میں ووکس ویگن گالف میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل یاروسلاو موسکالک ہلاک ہوئے تھے۔