ماسکو (آئی این پی ) روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک اعلی فوجی افسر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف کو نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیترنکو نے بتایا کہ واقعے کے بعد قتل کی کوشش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، حملہ 6 فروری کو ماسکو کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے جنرل پر متعدد فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گیا