اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ منسک، ماسکو، کراچی کوریڈور پر کام جاری ہے۔ روسی اخبار ازویستیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہا کہ روس اور پاکستان ماسکو سے فیصل آباد اور ماسکو سے کراچی کے درمیان دونوں سمتوں میں پہلی مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے میں بیلاروس کی شمولیت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔