تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ معزول شامی صدر بشار الاسد کی دمشق سے ماسکو ہنگامی روانگی کا اہتمام روس کی انٹیلی جنس نے کیا تھا۔چند روز قبل شام کے سابق صدر بشار الاسد باغی افواج کی پیش قدمی کے سبب دمشق سے طیارے میں فرار ہو کر روس چلے گئے تھے۔ اسرائیلی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ روسی کی جانب سے بشارالاسد کو بتایا گیا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں