ماسکو ، ضمانت پر رہائی پانے والا بنگلہ دیشی سفارت کار برطانیہ میں گرفتار

 داخلی انتظامی مسائل اور ساتھیوں کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات تھے
 برمنگھم(آئی این پی)ماسکو میں ضمانت پر رہائی پانے والے بنگلہ دیشی سفارت کار کو برطانیہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ انہیں 16 دسمبر کو برمنگھم کے سولہل علاقے سے حراست میں لیا گیا، جہاں ان پر حملہ کرنے اور جنسی ہراسانی کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فیصل احمد کو تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔برطانوی پولیس نے بنگلہ دیشی اخبار پروتھم آلو کے ای میل کے جواب میں تصدیق کی کہ 16 دسمبر کو 50 سالہ ایک شخص کو حملہ کرنے اور جنسی ہراسانی کی دھمکیوں کے شبہہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بعد ازاں تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو مناسب مدد فراہم کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ فیصل احمد کو 27 مئی کو ماسکو میں بنگلہ دیش کے سفارتخانے سے اسٹینڈ ریلیز یعنی فوری واپس طلبی کے نوٹس کے تحت ہٹا دیا گیا تھا۔ ان کے پیچھے داخلی انتظامی مسائل اور ساتھیوں کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات تھے۔ انہیں فوری طور پر ڈھاکہ واپس آنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنے سفارتی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کا سفر کیا۔ برمنگھم میں ایک گھر کے مالک کے مطابق فیصل احمد کی اہلیہ 2017 سے وہاں رہائش پذیر ہیں۔لندن میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ ہائی کمیشن کی پریس منسٹر نے بنگلہ دیشی اخبار کو بتایا کہ ہائی کمیشن سابق سفارت کار فیصل احمد کی گرفتاری سے آگاہ ہے