شمالی کوریا کی فوج نے کرسک کو آزاد کروانے میں مدد کی ،کم جونگ ان

بیجنگ (آئی این پی ) روس کے  صدر ولادیمیر پیوٹن  نے کہا ہے  کہ روس اور شمالی کوریا کے دوستانہ تعلقات ہیں، شمالی کوریا کی فوج نے کرسک علاقے کو آزاد کرانے میں مدد کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق  چین میں روسی صدر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ روس اور شمالی کوریا ایک ساتھ جدید نازی ازم کے خلاف لڑ رہے ہیں