یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی بحری تنظیم فوری مداخلت کرے:ایران کا مطالبہ
نیویارک، تہران(آئی این پی )ایران نے امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں جہاز پر قبضہ اور عملہ یرغمال بنانے کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کا قبضہ غیر قانونی اور وحشیانہ عمل ہے، جہاز پر قبضہ بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایران نے کہا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی بحری تنظیم فوری مداخلت کرے، امریکی اقدام کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔