روس کے کرسک ایٹمی بجلی گھر میں آگ بھڑک اٹھی

 آگ ری ایکٹر،حساس حصوں تک نہیں پہنچی، تابکاری اخراج کا خطرہ نہیں
ماسکو (آئی این پی )روس کے کرسک ایٹمی بجلی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔روسی سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ کے بعد فوری ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی، آگ بجلی گھر کے ٹرانسفارمریونٹ میں لگی اوربروقت قابو پا لیا گیا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ آتشزدگی ری ایکٹریا دیگرحساس حصوں تک نہیں پہنچی اورکسی قسم کے تابکاری  اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔واقعے کے بعد فائربریگیڈ اورایٹمی سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں، روسی میڈیا نیعوام سے افواہوں سے گریزاورحکام کی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔