سرگودھا میں باراتیوں کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

باراتیوں نے بھارت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں بینر بھی اٹھا رکھا تھا
 سرگودھا(آئی این پی ) جذبہ حب الوطنی کے تحت سرگودھا میں شادی کی تقریب پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر ہر پاکستانی غم و غصے کے عالم میں اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کررہا ہے۔ سرگودھا کے نواحی علاقے مقام حیات میں 2 کزنز کی شادی کے موقع پر بارات میں پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر دونوں دلہاں اور باراتیوں کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، باراتیوں نے بھارت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں بینر بھی اٹھارکھا تھا۔