بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ کی ادائی کے بعد ریلی نکالی گئی
کوٹلی(آئی این پی )آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گرائو نڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔شرکاء نے بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف اور پا ک فوج اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔