سرگودھا، جیب کترے باراتیوں کو 2لاکھ 85ہزار کا ٹیکہ لگا کر فرار

2جیب کتروں نے دلہا کے والد اور دیگر باراتیوں کی جیبوں کا صفایا کردیا
سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں شادی کی تقریب میں شامل ہو کر جیب کترے باراتیوں کو 2لاکھ 85ہزار کا ٹیکہ لگا کر فرارہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں باراتی بن کرشادی کی تقریب میں شامل 2جیب کتروں نے دلہا کے والد اور دیگر باراتیوں کی جیبوں کا صفایا کردیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں جیب کترے مہمان بن کر باراتیوں میں گھل مل گئے،دونوں جیب کترے دلہا پر نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے۔دلہے کے والد کا کہناتھا کہ ہم سمجھے شاید دونوں مہمان لڑکی والوں کی طرف سے ہیں۔