آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں اگر وہ اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا فیصلہ ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہوگا وہ ہم کریں گے، بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، 26 ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی، 26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔