پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے خارج کر دی ہے۔
یہ فیصلہ 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے درج دو مقدمات کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ عدالت نے نعیم پنجوتھا کی ضمانت کیس کی عدم پیروی کو بنیاد بنا کر عبوری ضمانت خارج کر دی۔ذرائع کے مطابق نعیم پنجوتھا پر تھانہ صدر حسن ابدال میں دو مقدمات درج ہیں، جن میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔نعیم پنجوتھا مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے، لیکن عدالت نے اب یہ ضمانت ختم کرتے ہوئے مقدمات میں قانونی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔اس فیصلے کے بعد انہیں عدالت کی جانب سے دائر مقدمات میں پیش ہونے کے لیے تیاری کرنی ہوگی، اور ممکنہ طور پر گرفتاری یا حاضری کے نوٹس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔