اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
یہ مقدمات پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے دوران درج کیے گئے تھے۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ان درخواستوں پر سماعت کی اور پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 16 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔دوران سماعت شیر افضل مروت نے کہا کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ان کے قومی اسمبلی والے الفاظ کی وجہ سے سماعت نہیں کی، جس پر عدالت نے ان سے محتاط رہنے کی درخواست کی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ "جب انصاف کا نظام تباہ ہوتا ہے تو سب تباہ ہو جاتا ہے"۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔