فواد چودھری کی عبوری ضمانت 16 اپریل تک توسیع، 5 مقدمات کی سماعت جاری

فواد چودھری کی عبوری ضمانت 16 اپریل تک توسیع، 5 مقدمات کی سماعت جاری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

 فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے کیونکہ ایک ہی واقعے کی متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر فواد چودھری دلائل پیش نہیں کرنا چاہتے تو وہ اپنی ضمانت واپس لے سکتے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں اور مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی، اور مزید سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔