لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

 عدالت میں عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے سماعت ہوئی، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹس پیش کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف 62 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔یہ سماعت عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر ہوئی، جس میں ان کے وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت فراہم کی جائے۔ تاہم، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ "میرا نقطہ نظر یہ نہیں ہے، میں ضمانت نہیں دے سکتا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کا عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے اور اگر مقدمات میں کچھ چھپایا گیا تو متعلقہ ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔