ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 17 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ تھا اور ملا نذیر گروپ کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔آپریشن میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے حصہ لیا۔خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے لیے انتہائی دشوار گزار علاقے میں کارروائی کی گئی۔دو روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں 17 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی واپسی پر مقامی افراد نے اہلکاروں کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں جشن منایا۔مقامی افراد نے آپریشن کو امن و امان کی بحالی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔