ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: آج کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: آج کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں آج ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی زیر صدارت ہوئی، تاہم جج کی مصروفیات کے باعث سماعت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

عدالت میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین پیش ہوئے۔آج کے سیشن میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں تمام گواہان پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائیں۔
آئندہ سماعت:
کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔