ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، گواہان کے بیانات ریکارڈ

ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، گواہان کے بیانات ریکارڈ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل راجہ نوید حسین پیش ہوئے اور عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ان گواہان میں وہ افراد شامل ہیں جنہوں نے ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والی شوروم کا مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار اپنے بیانات میں بیان دیا۔ وکلاء صفائی کی طرف سے گواہان پر جرح نہ کی جا سکی۔ اب تک مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔یاد رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 (ارادی قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بعد میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا گیا۔ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 8 لاکھ فالوورز اور انسٹاگرام پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز تھے۔